ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو: نوجوانوں اور طلبہ کو گانجہ فراہم کرنے والا کلیدی ملزم گرفتار

منگلورو: نوجوانوں اور طلبہ کو گانجہ فراہم کرنے والا کلیدی ملزم گرفتار

Fri, 01 Feb 2019 18:50:10    S.O. News Service

منگلورو یکم فروری  (ایس او نیوز) منگلورو سی سی بی پولیس نے بندرگاہ روڈ پرنوجوانوں اور طلبہ کو گانجہ فراہم کرنے والی ٹولی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کلیدی ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

گرفتارشدہ ملزم کا نام عبدالرحیم بتایا جاتا ہے۔ اس سے پہلے بھی اس ملزم پر گانجہ فروشی کے جملہ 11 معاملے درج کیے جا چکے ہیں۔ جس میں منگلورو نارتھ پولیس اسٹیشن میں 7کیس کے علاوہ پنمبور، برکے، منگلورو ساؤتھ وغیرہ پولیس اسٹیشنوں میں درج معاملات شامل ہیں۔

اس مرتبہ ملزم کے قبضے سے 1.100کیلو گرام گانجہ بھی ضبط کیاگیا ہے، جو کہ چھوٹی چھوٹی تھیلیوں میں بھرا ہواتھا۔اس کی مالیت کا اندازہ 44ہزار روپے لگایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 2موبائل اور 2,2500روپے نقد بھی ضبط کیے گئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کی ٹولی تعلیمی اداروں اور کالجوں کے آس پاس گھوم پھر کر طلبہ اور نوجوانوں کو یہ گانجہ فروخت کیا کرتی ہے۔


Share: